شہزاد رائے نے کے-الیکٹرک کی تعریف کیوں کی؟
گلوکار اور سماجی رہنما شہزاد رائے نے کے الیکٹرک کی بل کاسائز چھوٹا کرنے کے ماحول دوست اقدام کی تعریف کردی۔
کے الیکٹرک نے ماحولیات کے تحفظ کیلئے صارفین کو ہر ماہ ارسال کیے جانے والے بل کا سائز چھوٹا کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔
شہزاد رائے نے اپنی ٹوئٹ پر کے الیکٹرک کی’نیا بل ہراقدم ’مہم کے سلسلے میں جاری کی گئی وڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انسانی اقدامات کے نتیجے میں قدرتی آفات بڑھ رہی ہیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ سیلاب ایک تلخ حقیقت ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سب سے زیادہ کمزوروں کو متاثر کررہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کے الیکٹرک کے’نیا بل ہرا قدم ’مہم کے ذریعے پانی کومحفوظ بنانے اور درختوں کٹائی روکنے میں مدد ملے گی۔
کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس عمل سے سالانہ لاکھوں لیٹر پانی اور ہزاروں درختوں کو بچایا جاسکے گا۔