کوہاٹ پولیس ٹرینگ اسکول کے گیٹ پرنامعلوم افراد دستی بم پھینک کرفرار

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی
شائع 11 نومبر 2022 09:54am

کوہاٹ میں پولیس ٹرینگ اسکول کے مین گیٹ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے دستی بم پھینک دیا۔

کوہاٹ پنڈی روڈ پر قائم پولیس ٹینگ اسکول پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے دستی بم سے حملہ کیا لیکن حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور بم ڈسپوزبل اسکواڈ کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

پولیس ٹرینگ سنٹر اور اطراف کے تمام علاقوں کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

Read Comments