پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث مرد، خاتون کو گرفتار کرلیا

پولیس نے خفیہ اطلاع پردوران گشت گرفتارکیا
شائع 11 نومبر 2022 03:02pm

تھانہ جمشید کواٹر پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث مرد اور خاتون کو گرفتارکرلیا ہے۔

ایس ایس پی ایسٹ سیدعبدالرحیم شیرازی کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پردوران گشت اسٹریٹ کراٸم میں ملوث مرد، خاتون کو گرفتارکیا۔

انہوں نے کہا کہ ملزمہ اورملزم مقدمہ الزام نمبر 619/2016 بجرم دفعہ 397/34 میں جمشید کواٹرسے ملوث تھے۔

ان کامزید کہنا تھا کہ ملزم کی شناخت آصف اورملزمہ کی شناخت شمع کے نام سے ہوٸی ہے، جن کے قبضے سے غیرقانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔

ایس ایس پی ایسٹ نے کہا کہ ملزمہ اورملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی گئی جبکہ مزید سابقہ ریکارڈ چیک کرکے تفتیش جاری ہے۔

Read Comments