مچھر کالونی کیس: عدالت نے ملزمان کی جسمانی ریمانڈ میں توسیع کردی

مقدمے میں ڈھائی سو نامعلوم ملزمان شامل ہیں، تفتیشی افسر
شائع 11 نومبر 2022 03:42pm

انسداد دہشتگردی منتظم عدالت میں مچھر کالونی میں ہجوم کے تشدد سے دو ٹیلی کام ملازمین کے قتل کا مقدمے میں ڈاکس پولیس نے ریمانڈ مکمل ہونے پر پندرہ ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا۔

سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے میں فوٹیج کی مدد سے مزید ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے، جس کے بعد گرفتار ملزمان کی مجموعی تعداد 34 ہوگئی ہے۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان سے ابتدائی تفتیش مکمل ہوگئی ہے، ملزمان سے تفتیش میں مزید ملزمان کی نشاندہی ہوئی ہے، مقدمے میں ڈھائی سو نامعلوم ملزمان شامل ہیں۔

تفتیشی افسر نے عدالت سے مزید ملزمان کی گرفتاری کیلئے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی، جس کو عدالت نے منظور کرتے ہوئے 15 نومبر تک پولیس کی تحویل میں دیدیا۔

عدالت نے ملزمان کو 16 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم بھی دیدیا۔

اس سے قبل، ڈاکس پولیس نے مچھر کالونی میں دو ٹیلی کام ملازمین کی ہلاکت کے مقدمے میں گرفتار 18 ملزمان کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کردیا۔

تفتیشی افسر نے پیشرفت رپورٹ عدالت میں پیش کی اور مزید ملزمان کی گرفتاری، ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا بھی کی۔

عدالت نے جسمانی ریمانڈ میں سات دن کی توسیع کرتے ہوئے ملزمان کو 14 نومبر تک پولیس تحویل میں دے دیا۔

Read Comments