خام تیل کی قیمت میں پھر اضافہ ہوگیا

چین کی کورونا پابندیوں میں نرمی کے باعث تیل کی سپلائی بڑھ گئی
شائع 12 نومبر 2022 09:49am

چین کی جانب سے کورونا پابندیوں میں نرمی اور تیل کی سپلائی بڑھنے سے خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں دوسرے روز بھی ایک فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

امریکی خام تیل کی قیمت میں2.39 ڈالر کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد فی بیرل قیمت 88.96 ڈالر ہوگئی ہے۔

اس کےعلاوہ برطانوی تیل 2.29 ڈالر مہنگا ہوا جس کے بعد فی بیرل قیمت 95.92 ڈالر ہوگئی ہے۔

Read Comments