ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل دیکھنے کیلئے بے چین ہوں، ڈونلڈ بلوم

پی سی بی اور بابر اعظم کیلئے دعاگو ہیں، امریکی سفیر
شائع 13 نومبر 2022 09:48am

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا ہے کہ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل دیکھنے کیلئے بے چین ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پی سی بی اور بابر اعظم کیلئے دعاگو ہیں، ہمیں آپ پر بھروسہ ہے، ٹرافی گھر لائیں۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ 2022 کا 45واں یعنی ٹرافی کیلئے ایونٹ کا فائنل اور آخری مقابلہ آج میلبرن میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیمیں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنلز میں اپنے حریفوں کو شکست دے کر ٹرافی سے ایک قدم دور کھڑی ہوگئی ہیں جب کہ شائقین کرکٹ بھی میدان سجنے کے منتظر ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل پاکستانی وقت کے مطابق آج دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔

Read Comments