پاکستان بمقابلہ انگلینڈ: شین واٹسن نے پاکستان کو فیورٹ قرار دے دیا

خواہش ہے کہ پاکستان ورلڈ کپ جیتے، سابق آسٹریلوی کرکٹر
شائع 13 نومبر 2022 10:43am

سابق آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ کے خلاف پاکستان کو فیورٹ قرار دے دیا۔

میلبرن کرکٹ گراؤنڈ کے باہر میڈیا ٹاک کرتے ہوئے شین واٹسن نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ پاکستان ورلڈ کپ جیتے، فائنل میں پاکستان کی باؤلنگ اور انگلش بلے بازوں کا مقابلہ ہوگا۔

انہوں نے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی اوپننگ برقرار رکھنے کا مشورہ بھی دے دیا۔

Read Comments