پاکستان نے فتح حاصل کی تو مجھے کہنا ہوگا ’دل دل پاکستان‘، برطانوی سفیر

میرے دل کی دھڑکنے انگلینڈ کے ساتھ ہیں۔
شائع 13 نومبر 2022 11:14am

برطانوی سفیر کرسچن ٹرنر نے کہا ہے کہ 30 سال کے بعد تاریخ اپنے آپ کو دہرانے جارہی ہے، انگلینڈ کی بیٹنگ اور پاکستان کی باؤلنگ لاجواب ہے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں برطانوی سفیر نے کہا کہ جیسے ہماری دوستی بے مثال ہے، میرے دل کی دھڑکنے انگلینڈ کے ساتھ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان نے 1992 کی طرح فتح حاصل کی، تو پھر مجھے کہنا ہوگا ’دل دل پاکستان‘۔

Read Comments