Aaj Logo

شائع 14 نومبر 2022 12:31pm

بلدیاتی الیکشن میں تاخیرکیس: ایم کیو ایم کی فوری سماعت پر درخواست مسترد

سندھ ہائی کورٹ نے بلدیاتی الیکشن میں تاخیر کے معاملے پرایم کیوایم کی فوری سماعت کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔

کراچی اورحیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن میں تاخیر کے مقدمے کی سماعت میں ایم کیو ایم پاکستان کے وکلا کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔

عدالت نے جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے مقدمے میں فریق بننے کی ایم کیو ایم کی فوری سماعت کی درخواست مسترد کردی۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے آپ کی درخواست دائرہوگئی ہے توروٹین میں آجائے گی ، دیکھ لیں گے ۔ اس طرح فوری سماعت کی درخواست نہیں سن سکتے۔

وکیل ایم کیو ایم کا اپنے موقف میں کہنا تھا کہ جماعت اسلامی اورپی ٹی آئی کےمقدمےمیں فریق بنناچاہتے ہیں، آج کیس لگا ہوا ہے ہمیں بھی فریق بننے کی اجازت دیں۔

Read Comments