Aaj Logo

اپ ڈیٹ 15 نومبر 2022 03:59pm

پی آئی اے نے استنبول کیلئے براہ راست پروازوں کا آغاز کر دیا

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز(پی آئی اے) نے استنبول کیلئے براہ راست پروازوں کا آغاز کر دیا۔

لاہور سے دو اور اسلام آباد سے ہفتہ وار چار پروازیں شروع کی جارہی ہیں۔

لاہور ائرپورٹ پر افتتاحی پرواز کے موقع پر تقریب منعقد کی گئی، جس کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر ایوی ایشن خواجہ سعد رفیق تھے۔

افتتاحی پرواز کے موقع پر کیک کاٹا گیا، مسافروں میں پھول، تحائف اور ترکش مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔

تقریب سے خطاب میں وزیر ایوی ایشن خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان اور ترکی گہرے تاریخی اور مشترکہ ثقافتی رشتے سے منسلک ہیں۔

پی آئی اے کا استنبول آپریشن پاکستان اور ترکی کے سفارتی تعلقات قائم ہونے کی 75ویں سالگرہ کے طور پر کیا گیا ہے۔

پی آئی اے کی ترکیہ کیلئے پروازوں سے مسافروں کو یورپ، برطانیہ اور امریکہ کے 28 شہروں تک سفر کی آسان رسائی ممکن ہو گی۔

جبکہ پی آئی اے استنبول سے ترکش ائر لائن کی منسلک پروازوں سے امریکہ، برطانیہ اور یورپ کے مختلف شہروں تک سفری سہولیات فراہم کرنے والی پہلی پاکستانی فضائی کمپنی ہے۔

Read Comments