کسی کو بھائی کہنے کا شوق نہیں، ضرورت ہے، اداکارہ اشنا شاہ

ان دنوں اداکارہ ڈرامہ حبس میں نظر آرہی ہیں
شائع 16 نومبر 2022 12:44am

اداکارہ اشنا شاہ کا کہنا ہے کہ پیشہ ورانہ ماحول میں ہمیں کسی کو بھائی کہنے کا شوق نہیں ضرورت ہے۔

اداکارہ اشنا شاہ نے ایک ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ لوگ کہتے ہیں یار بھائی کیوں کہتی ہو، اس کا جواب یہ ہے کہ پیشہ ورانہ ماحول میں ہمیں کسی کو بھائی کہنے کا شوق نہیں بلکہ ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر بھائی نہ کہیں تو کافی حضرت کا دماغ خراب ہو جاتا ہے۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ آپ لڑکی یا عورت کو بطور دوست یا کولیگ پیش آئیں تو کسی کو بھائی بنانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ 2013 میں میرے خوابوں کا دیا سے ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھنے والی اشنا شاہ نے کئی مقبول سیریز میں کام کیا ہے۔

ان دنوں اداکارہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے حبس میں نظر آرہی ہیں ۔

Read Comments