عمران خان حملہ: مقدمہ کے اندراج کیلئے دائر کی گئی رٹ خارج

زبیر نیازی مقدمہ میں مدعی بننا چاہتے تھے.
شائع 16 نومبر 2022 04:56pm

عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر کے معاملے پر عدالت نے مقدمہ کے اندراج کے لئے دائر کی گئی رٹ خارج کر دی۔

پی ٹی آئی کے رہنما زبیر نیازی اس مقدمہ میں مدعی بننا چاہتے تھے، اس کیلئے انہوں نے مقدمہ کے اندراج کے لئے اے 22 کی رٹ دائر کی تھی۔

ایڈیشنل اینڈ سیشن جج قاسم علی بھٹی کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی، جس میں بحث کے بعد فاضل عدالت نے مقدمہ کے اندراج کی درخواست مسترد کر دی۔

پولیس نے وقوعہ کی ایف آئی آر اپنی مدعیت میں درج کروا دی۔

عدالت کی طرف سے تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

Read Comments