مصطفیٰ نواز کی خالی سینیٹ نشست پر انتخاب کا شیڈول جاری

کاغذات نامزدگی 18 سے 22 نومبر کو وصول کیے جائیں گے
شائع 16 نومبر 2022 07:21pm

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ سے خالی ہونے والی سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب کا شیڈول جاری کردیا۔

سینٹ کی یہ نشست پاکستان پیپلز پارٹی کے مصطفیٰ نواز کھوکھر کے مستعفی ہونے سے خالی ہوئی تھی۔

سینیٹ کی خالی نشست پر کاغذات نامزدگی 18 سے 22 نومبر کو وصول کیے جائیں گے۔ جبکہ پولنگ 8 دسمبر کو ہوگی۔

پولنگ کا عمل صبح نو بجے سے شام چار بجے تک ہوگا ۔

Read Comments