Aaj Logo

شائع 17 نومبر 2022 08:48am

بورے والا، چنیوٹ میں ٹریفک حادثہ، 5 افراد جان کی بازی ہار گئے

بورے والا میں ملتان روڑ پر دو موٹر سائیکلوں میں تصادم ہوا، تو زخمی موٹر سائیکل سواروں کو پیچھے سے آنے والے ٹرک نے روند دیا۔

ٹریفک حادثے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔

لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ایک زخمی کی حالت تشویش ناک ہے۔

دوسری جانب ادھرچنیوٹ میں دریائے چناب کے قریب ڈمپر نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا۔ حادثے میں 2 افراد زندگی کی بازی ہارگئے۔

اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں اورلاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا۔

Read Comments