Aaj Logo

شائع 17 نومبر 2022 11:20am

ڈاکٹر ندیم الرحمان تنزلی کیس: عدالت کی ایڈووکیٹ جنرل کی سرزنش

سول اسپتال کے ڈاکٹر ندیم الرحمان کی تنزلی کے کیس میں عدالتی حکم پر چیف سیکرٹری سندھ سہیل راجپوت اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ حسن اکبر پیش ہوگئے۔

سماعت کے دوران جسٹس جنید غفار نے نے ایڈووکیٹ جنرل حسن اکبر کی سرزنش کرتے ہوئے جسٹس جنید غفار کہا کہ کارکردگی ایسی رہی تو ہم ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس کرنا بند کردیں، عدالت براہ راست سیکرٹریز سے جواب طلب کرلے گی۔

عدالت نے کہا کہ قواعد کے مطابق عدالت ایڈووکیٹ جنرل آفس سے جواب طلب کرسکتی ہے، اے جی آفس کی کارکردگی ہمیں کچھ اور سوچنے پر مجبور کر رہی ہے۔

جسٹس جنید غفار کا کہنا تھا کہ ایک دو بار نہیں 8 بار ایڈووکیٹ جنرل سندھ آفس نے التوا مانگا ، جواب جمع کرانے میں تاخیر ہوگی تو عدالت فیصلہ کب کرے گی؟ ہمیں افسران کی سرزنش کرنےاوربلانےکاکوئی شوق نہیں،عدالت کو مجبوراً کرنا پڑرہا ہے۔

جس پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ حسن اکبر نے عدالت سے معذرت کرتے ہوئے معاملے پر میکنزم بنانے کی یقین دہانی کرادی۔

جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت یکم دسمبر تک ملتوی کردی۔

Read Comments