حکومت سیاسی فائربال سے کھیل رہی ہے، شیخ رشید

رات کے اندھیرے میں ہنگامی کیبنٹ بلائی اور منسوخ کردی جاتی ہے۔
شائع 17 نومبر 2022 11:34am

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ رات کے اندھیرے میں ہنگامی کیبنٹ بلائی جاتی ہے اور رات کے اندھیرے میں ہی منسوخ کردی جاتی ہے، ان کی خواہشیں خبر نہیں بن سکتی۔

اپنے ٹوئٹر بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ آصف زرداری بھی سازش میں کمیٹی ڈالنے کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، حکومت سیاسی فائربال سے کھیل رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جتنا سیاسی گند پڑھ گیا ہے دس سے پندرہ روز میں صاف ہوجائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے مجھے قتل کی دھمکیاں مل رہی تھی، اب لال حویلی کے اوپر ڈرون چلایا جا رہا ہے، جس کی ویڈیو حکام بالا کو بھیج رہے ہیں، یہ عمران خان کے لانگ مارچ سے پہلے اور اس کے دوران پنڈی میں شرارت کرنا چاہتے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ ناکامی ان کا مقدر ہے،پنڈی پرامن شہر ہے،میں کمیٹی چوک میں لانگ مارچ کا استقبال کروں گا۔

Read Comments