مختیارکار کا قتل: ملزمان جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے

مقدمہ میں 35 سے 40 ملزمان مفرور ہیں، تفتیشی افسر
شائع 17 نومبر 2022 03:14pm

انسداد دہشت گردی منتظم عدالت نے سُرجانی ٹاون میں مختیارکار کے قتل میں گرفتارملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

سرجانی ٹاون میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران ملزمان نے فائرنگ کرکے مختیارکاراعجاز چانڈیو کو قتل کردیا تھا۔

عدالت نے ملزمان امان اور بخت شیر کو 24 نومبر تک جسمانی منظورکیا ہے جبکہ تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ ملزمان کی فائرنگ سے مختار کار اعجازچانڈیو جاں بحق ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ انسداد تجاوزات کے 3 ملازمین زخمی ہوئے جبکہ مقدمہ میں 35 سے 40 ملزمان مفرور ہیں۔

Read Comments