حنیف عباسی کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری منظور

وکیل کی جانب سے بریت کی درخواست پر دلائل دیئے گئے۔
شائع 17 نومبر 2022 01:22pm

راولپنڈی کی مقامی عدالت نے نیب مقدمات میں بریت کی درخواست پر لیگی رہنما حنیف عباسی کی 30 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض درخواست ضمانت منظور کر لی۔

ایڈیشنل اینڈ سیشن جج احسن محمود ملک نے مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی اورکیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدرکی جانب سے بریت کی دائردرخواست پر سماعت ہوئی۔

وکیل کی جانب سے بریت کی درخواست پر دلائل دیئے گئے۔

نیب پراسیکوٹرنے اپنا موقف بیان کرنے کیلئے مہلت مانگی توعدالت نے حنیف عباسی کی 30 ہزارروپے کے مچلکوں کے عوض درخواست ضمانت قبل از گرفتاری منظورکرلی۔

Read Comments