Aaj Logo

اپ ڈیٹ 17 نومبر 2022 03:30pm

پشاور کے چڑیا گھر سے آپ جانور کیسے گود لے سکتے ہیں

پشاور کے چڑیا گھر میں منفرد اینمل اڈوپشن مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اینمل اڈوپشن مہم کے ذریعے چڑیا گھر کے جانور و پرندے شہریوں کی سرپرستی میں دیا جائے گا، تیتر،مور، طوطے سمیت مختلف پرندوں کی سرپرستی کیلئے 5 سے 20 ہزار اور ٹائیگر،زبیرا،بندر،ہرن سمیت جانوروں کیلئے 25 ہزار سے 2 لاکھ تک سالانہ فیس مقرر کی گئی ہے۔

جانور کو ایڈوپٹ کرنے والے شہری کے نام سے منسوب کر دیا جائے گا۔

اس حوالے سے ڈاکٹر عبدالقادر نے کہا کہ چڑیا گھر انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ سرپرستی دینے کا مطلب ملکیت حوالہ کرنا نہیں بلکہ رقم پر جانوروں کیلئے فیڈ کا انتظامیہ کیا جائے۔

مہم کے ذریعے شہری 80 سے زائد جانوروں اور پرندوں کی سرپرستی حاصل کرسکتے ہیں۔

دوسری جانب شہریوں نے بھی مہم کو اچھا اقدام قرار دے دیا ہے۔

Read Comments