Aaj Logo

شائع 17 نومبر 2022 06:35pm

گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی یقینی بنائیں گے، مصدق ملک

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے ایک اور اضافی کارگو ملک آچکا ہے، گھریلو صارفین کو کیس کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران مصدق ملک نے کہا کہ ہم 20 ہزار ٹن اضافی گیس خرید چکے ہیں، پچھلے سال کے مقابلے گیس کا اضافی کارگو آچکا ہے جب کہ ایک اور گارگو آنے کی اُمید ہے، لہٰذا صارفین کو گیس کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

عمران خان پر کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ عمران نے 250 ملین ڈالر کو پاکستان کے خزانے کے بجائے بلڈر کے اکاؤنٹ میں ڈالے، انہوں نے کے- الیکٹرک کے 250 ارب روپے کا پروجیکٹ معاف کیا اور اسی کمپنی کے عارف نقوی سے دو ملین ڈالر بھی لیے۔

وزیر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اپنی سیاسی جدوجہد کو جہاد کہتے ہیں لیکن ایک ارب 70 کروڑ کی گھڑی کو5 کروڑ میں خرید کر اسے 6 کروڑ میں بیچ دی، لہٰذا عمران توشہ خانہ گھڑی بیچنے کی رسیدیں بھیج دیں۔

لیگی رہنما نے کہا کہ کاغذ لہرا کر کہا گیا کہ ملک کے خلاف سازش ہوئی جب کہ ادارے کہتے رہے سائفر کی کوئی سازش نہیں تھی۔

Read Comments