پیپلز پارٹی کا اہم مشاورتی اجلاس عین وقت پر مؤخر

اجلاس کا نیا شیڈول جلد جاری کیا جائے گا
اپ ڈیٹ 18 نومبر 2022 10:53am

اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کا آج ہونے والا مشاورت اجلاس مؤخر کردیا گیا ہے۔

اجلاس بعض پارٹی رہنماؤں کی عدم دستیابی پر مؤخر کیا گیا ہے جس کا نیا شیڈول جلد جاری کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پی پی کے اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال، اہم تعیناتی پر مشاورت جب کہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر غور ہونا تھا۔

Read Comments