رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، لیاری گینگ وار کا مطلوب ملزم گرفتار

ملزم کے قبضے سے اسلحہ وایمو نیشن بھی برآمد کر لیا گیا۔
شائع 19 نومبر 2022 08:12am

پاکستان رینجرز سندھ اورپو لیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علا قے بلوچ گوٹھ اورنگی ٹاؤن سے لیاری گینگ وار کے انتہائی مطلوب ملزم عبدالباقر عرف رحمان چھوٹو کو گر فتار کر لیا۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق پولیس کے ہمراہ مشترکہ کارروائی میں بلوچ گوٹھ سے لیاری گینگ وار کے انتہائی مطلوب ملزم عبدالباقر عرف رحمان چھوٹو کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے اسلحہ وایمو نیشن بھی برآمد کر لیا گیاہے۔

ترجمان رینجرز نے کہا کہ ملزم لیاری کے مختلف تاجروں اور بلڈرز سے بھتہ وصولی اور علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے کے لیے ہوائی فائرنگ میں ملوث رہا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم نے مزید انکشاف کیا کہ وہ لیاری گینگ وار اور راشد چکنا کے لیے منشیات کی خرید و فروخت میں بھی ملوث رہا ہے، ملزم اس سے پہلے بھی کئی بار گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Read Comments