سیلاب کی تباہ کاریاں: بھوسے کے بیوپاریوں کو کروڑوں روپے نقصان

بھوسے کی قلت سے اس کی مانگ میں بھی اضافہ ہوگیا
شائع 19 نومبر 2022 11:34am

جعفرآباد اورصحبت پورسمیت نصیرآباد ڈویژن میں سیلاب کی تباہی سے بھوسے کے بیوپاریوں کو کروڑوں روپے کا معاشی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

نصیرآباد ڈویژن میں بھوسے کے بیوپاری ہرسال کروڑوں روپے کا بھوسہ خرید کراسٹاک کرتے ہیں اوراسے فروخت کے لئے کراچی کے بھینس کالونی اور کوئٹہ کے بھوسہ منڈی میں فروخت کرتے ہیں۔

ملک میں آنے والے حالیہ سیلاب سے ان کے کروڑوں روپے کا بھوسہ بھی پانی کی نظرہوگیا لیکن اگرکسی بیوپاری کا بھوسہ بچ بھی گیا، تو مزدوربڑی تکلیف سے اٹھاکر پانی سے باہر نکال کرٹرکوں میں لوڈ کرتے ہیں۔

بھوسہ بہہ جانے سے ان سے منسلک مزدور بھی بے روزگارہوگئے ہیں جبکہ بھوسہ بہہ جانے کے بعد اس کی مانگ اورقیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

بھوسہ بیوپاریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے نقصانات کے تخمینہ لگانے کے لئے سروے شروع کیا جائے۔

Read Comments