’ایک تعیناتی سب پہ بھاری ہے‘

صحیح فیصلہ صحیح سمت لے جائے گا۔
شائع 19 نومبر 2022 12:37pm

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ایک تعیناتی سب پہ بھاری ہے، آئندہ دس روز قوم اور ملک کے مقدر کا فیصلہ کریں گے۔

اپنے ٹوئٹر بیان شیخ رشید نے کہا کہ صحیح فیصلہ صحیح سمت لے جائے گا، غلط فیصلہ انتشار برپا کرسکتا ہے اور تباہ حال معیشت مزید سنگین ہوسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے صرف اپنے کیس ختم کروائے ہیں جو وقت آنے پر دوبارہ بحال ہوجائیں گے۔

Read Comments