جی 77 اجلاس میں موسمیاتی انصاف کیلئے آواز بلند کی: وزیر خارجہ

پاکستان نے موسمیاتی تبدیلی کے نقصانات کا مقدمہ دنیا میں لڑا، بلاول
شائع 20 نومبر 2022 03:31pm

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان نے جی 77 اجلاس میں موسمیاتی انصاف کیلئے آواز بلند کی، کوپ 27 نے موسمیاتی نقصانات کے ازالے کیلئے عالمی فنڈ قائم کردیا۔

اپنے ٹوئٹر بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان نے موسمیاتی تبدیلی کے نقصانات کا مقدمہ دنیا میں لڑا، میں نے جی 77 میں پاکستان کیلئے موسمیاتی انصاف پر بات کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے مطالبہ کیا کہ ازالے کی تجویز کو ایجنڈا کا حصہ بنایا جائے، پاکستان کی حمایت پر جی 77 کے اراکین کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

Read Comments