رونالڈو، میسی کی نایاب تصویر نے شائقین کا بلڈ پریشر بڑھا دیا

مشہور فیشن ہاؤس کے تعاون کا نتیجہ، ایک کلاسک ماسٹر پیس
شائع 20 نومبر 2022 04:46pm

فٹبال کی دنیا کے عظیم کھلاڑی کرسچیانو رونالڈو اور لیونل میسی کی فیفا ورلڈ کپ کے موقع پر ساتھ لی گئی ایک نایاب تصویر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے۔

اس شاندار تصویر میں دونوں کھلاڑی شطرنج کی بساط پر ایک دوسرے کے روبرو بیٹھے دیکھے جاسکتے ہیں، جیسے کہ اپنی اگلی چال سوچ رہے ہوں۔

نیٹیزنز کا فشارِ خون بلند کرنے والی یہ تصویر ایک مشہور فیشن ہاؤس کے تعاون کا نتیجہ ہے۔

میسی اور رونالڈو، دونوں کے کھاتے میں 1604 گول اور 581 اسسٹ موجود ہیں اور مجموعی طور پر دونوں نے 12 بیلن ڈی آرز جیتے ہیں۔

فٹبال کے یہ سپر اسٹارز اپنا آخری فیفا ورلڈ کپ کھیلیں گے جو آج سے قطر میں شروع ہو رہا ہے، دونوں کھلاڑی پہلی بار میگا ایونٹ جیتنے کے خواہاں ہیں۔

Read Comments