Aaj Logo

اپ ڈیٹ 21 نومبر 2022 09:30am

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا آج پہلا نمبر

لاہور اور اس کے گردونواح کو اسموگ نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، بارش نہ ہونے کے باعث ایئر کوالٹی انڈیکس میں بھی بے حد اضافہ ہوتا جارہا ہے جس سے شہریوں کے معمولات زندگی کافی متاثر ہو رہے ہیں۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج لاہور کا پہلا نمبر ہے۔

ترجمان محکمہ تحفظ ماحول کے مطابق، ٹاؤن ہال اور مال روڈ پر ایئر کوالٹی انڈیکس 116 رہا، ٹاؤن شپ میں ایئر کوالٹی انڈیکس 105 ریکارڈ ہوا جبکہ کرول گھاٹی میں اے کیو آئی 217 رہا۔

بھارتی دارالحکومت دلی کا دوسرا نمبر ہے جبکہ گزشتہ روز آٹھویں نمبر پر موجود کراچی آلودہ ترین شہروں میں آج چھٹے نمبر پر ہے۔

گزشتہ روز دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں ایشیائی ممالک نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا تھا، لاہور پہلے، نئی دلی دوسرے، چین کا شہر بیجنگ چوتھے اور بنگلا دیشی دارالحکومت ڈھاکا ساتویں نمبر پر تھا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ بالائی علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

Read Comments