Aaj Logo

شائع 21 نومبر 2022 02:37pm

پولیس ودیگر اداروں کو حلیم عادل شیخ کیخلاف غیر قانونی کارروائی سے روک دیا گیا

سندھ ہائیکورٹ نے پولیس اور دیگر اداروں کو حلیم عادل شیخ کے خلاف غیر قانونی کارروائی سے روک دیا۔

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے گھر پر پولیس چھاپے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے پولیس اور دیگر اداروں کو حلیم عادل شیخ کے خلاف غیر قانونی کارروائی سے روک دیا۔

عدالت نے صوبائی حکومت، وفاقی حکومت، نیب، ایف آئی اے اور دیگر سے جواب طلب کرتے ہوئے حلیم عادل کے خلاف درج مقدمات اور انکوائریوں کی تفصیلات طلب کرلیں ۔

سندھ ہائیکورٹ نے 6دسمبر کو تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

یاد رہے کہ چھاپوں کے خلاف حلیم عادل شیخ کے بیٹے احسن شیخ نے درخواست دائر کی تھی۔

Read Comments