Aaj Logo

شائع 21 نومبر 2022 04:58pm

مذاکرات ناکام، حکومت نے چینی وافر مقدار میں ہونے کا دعویٰ مسترد کردیا

وفاقی حکومت اور شوگر ملز ایسوسی ایشن میں مذاکرات ناکام ہوگئے۔

حکومت نے چینی وافر مقدار میں ہونے شوگر ملز ایسوسی ایشن کا دعویٰ مسترد کردیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے فوڈ سکویرٹی اینڈ ریسرج طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ ملز ایسوسی ایشن نے اسٹاک کی صورتحال سے حکومت کو آگاہ نہیں کیا، سندھ میں 40 فیصد گنے کی پیداوار میں کمی کا خدشہ ہے۔

طارق چیمہ نے کہا کہ ایسا نہ ہو گندم کم پیدا اور چینی در آمد کرنا پر جائے، مہنگی چینی بر آمد کرکے ہم کیسز بھگتنا نہیں چاہتے، لہٰذا شوگر ملز ایسوسی ایشن سے جعمرات کو دوبارہ مذاکرات ہوں گے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں چینی کی پیداوار شروع کرنے میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت خزانہ کو شوگر انڈسٹری کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کردی۔

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار آج شوگر ملز ایسوسی ایشن سے ملاقات کریں گے جب کہچیئرمین شوگرملز ایسوسی ایشن عاصم غنی عثمان کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں 10 لاکھ ٹن سرپلس چینی کی ایکسپورٹ پربات ہوگی، چینی کی برآمد کی اجازت ملنے کے بعد ہی ملزچلانا ممکن ہے، ایکسپورٹ کیے بغیر کاشتکاروں کو 300 روپے فی من گنے کی ادائیگی ممکن نہیں۔

Read Comments