Aaj Logo

شائع 21 نومبر 2022 05:36pm

سیلاب متاثرین کی امداد:کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو جاری رقم کی تفصیلات طلب

حکومتِ سندھ نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز سے سیلاب متاثرین کیلئے جاری کی گئی امدادی رقم کی تفصیلات طلب کر لیں۔

سندھ حکومت کے احکامات پر امداد کیلئے 2 ارب 89 کروڑ روپے پانچ کمشنر اور 30 ڈپٹی کمشنرز کو جاری کئے گئے

صوبائی حکومت کی جانب سے جاری خط کے مطابق حیدرآباد کے ڈی سی کو 18کروڑ 10لاکھ، ڈی سی سجاول کو 4 کروڑ 60 لاکھ، ٹھٹھہ کو 4 کروڑ 90 لاکھ، ٹنڈو محمد خان کو 6 کروڑ 60 لاکھ جاری کئے گئے۔

خط کے متن کے مطابق حکومت سندھ نے سالاب متاثرین کی امداد کیلئے جامشورو انتظامیہ کو 9 کروڑ 60 لاکھ، ٹنڈوالہ یار کو 5 کروڑ 60 لاکھ، دادو کو 22 کروڑ 10 لاکھ اور ڈی سی مٹیاری کو 7 کروڑ 40 لاکھ روپے دیئے۔

حکومت نے بدین کو 5 کروڑ 90 لاکھ روپے جاری کئے۔

سندھ حکومت کی جانب سے ضلع ملیر کو سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے 2 کروڑ 60 لاکھ جاری کئے گئے، جس میں سے اب تک فقط 9 لاکھ 99 ہزار روپے خرچ کئے گئے ہیں۔

Read Comments