Aaj Logo

شائع 21 نومبر 2022 06:45pm

ہالی ووڈ کے مشہور اداکار نے خودکشی کر لی

ہالی ووڈ سیریز پاور رینجرز سے شہرت پانے والے معروف اداکار جیسن ڈیوڈ فرانک نے نے زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہالی وڈ سیریز پاور رینجرز سے شہرت حاصل کرنے والے جیسن مینجر جسٹن ہنٹ کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ 49 سالہ اداکار اب اس دنیا میں نہیں رہے تاہم ان کی جانب سے موت کی وجوہات نہیں بتائی گئیں۔

میڈیا رپورٹس میں جیسن ڈیوڈ فرانک کی موت کی وجہ خودکشی بتائی جا رہی ہے تاہم ان کی خودکشی کی وجوہات بھی سامنے نہیں آ سکی ہیں۔

دوسری جانب ہالی وڈ اداکار کی فیملی اور دوستوں نے ان کی ذاتی زندگی کی پرائیویسی کا خیال رکھنے کی درخواست کی ہے۔

Read Comments