توشہ خانہ ریفرنس: عدالت نے عمران خان کیخلاف ٹرائل کا آغاز کردیا

ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کل معاملے پر سماعت کریں گے
شائع 21 نومبر 2022 07:40pm

توشہ خانہ ریفرنس کے معاملے پر عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف ٹرائل کا آغاز کردیا ہے۔

فوجداری کی کارروائی موصول ہوتے ہی اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے عمران خان کے خلاف ٹرائل شروع کردیا اور انہیں کل کے لئے نوٹس جاری کردیئے۔

عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کے معاملے پر ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کل سماعت کریں گے۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس سیشن جج کو بھجوایا تھا۔

Read Comments