Aaj Logo

شائع 22 نومبر 2022 03:02pm

فٹبال ورلڈ کپ میں آج 4 میچز کھیلے جائیں گے

قطر میں جاری فیفا فٹبال ورلڈ کپ کے تیسرے روز آج 4 میچز کھیلے جارہے ہیں۔

لوسیل اسٹیڈیم میں 2 مرتبہ کی ورلڈ چیمپیئن ارجنٹائن اور سعودی عرب کے درمیان مقابلہ جاری ہے۔

دن کے دوسرے میچ میں ڈنمارک اور تیونس کا ٹاکرا ہوگا، دونوں ٹیمیں ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں شام 6 بجے آمنے سامنے ہوں گی۔

تیسرے میچ میں میکسیکو اور پولینڈ کی ٹیمیں بھی ٹکرائیں گی، اسٹیڈیم نائن سیون فور میں میچ کا آغازرات 9 بجے ہوگا۔

دن کے آخری میچ میں دفاعی چیمپیئن فرانس اورآسٹریلیا دودو ہاتھ کریں گے، ال جنوب اسٹیڈیم میں میچ رات 12 بجے شروع ہوگا۔

Read Comments