آصف زرداری کی وزیراعظم سے ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

شہباز شریف نے سابق صدر کی پی ایم ہاؤس آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا
شائع 22 نومبر 2022 08:12pm

سابق صدر آصف زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف سے پی ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔

آصف کی وزیراعظم ہاؤس آمد پر شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا، اس موقع پر سابق صدر نے وزیراعظم کی مزاج پرسی کی۔

وزیراعظم نے سابق صدر کی پی ایم ہاؤس آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا جب کہ ملاقات کے دوران دونوں قائدین نے مجموعی ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

Read Comments