امریکا: تاخیرسے آنے پرسُپر اسٹور منیجرکی فائرنگ سے 7 ملازمین ہلاک

مینجر نے واقعے کے بعد خود کو بھی گولی مارلی
اپ ڈیٹ 24 نومبر 2022 11:02am

امریکی ریاست ورجینیا کے چیسپیک شہر میں سپر اسٹور کے منیجرنے اپنے ہی ملازمین پراندھا دھند فائرنگ کردی۔

فائرنگ سے 7 ملازمین ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ زخمیوں میں دو کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس کے مطابق 31 سالہ آندرے بنگ نامی اسٹورمنیجرنے واقعہ کے بعد خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی ہے۔

عینی شاہد کے مطابق سپر اسٹور منیجرنے دیر سے آنے والے ملازمین کو ایک کمرے میں بلایا اور سوال کیے بغیر ہی فائرنگ کردی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Read Comments