Aaj Logo

شائع 24 نومبر 2022 10:48pm

آرمی چیف کو کرکٹ کے علاوہ کونسے کھیل پسند ہیں؟

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ کی جانب سے قومی کرکٹرز کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔

اسلام آباد میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو اعزاز میں دیے جانے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی شرکت کرکے کھلاریوں سے ملاقات کی اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔

تقریب کے دوران صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ قومی کرکٹرز بہت اچھا کھیلتے ہیں، کھلاڑی کارکردگی مزید بہتر بنانے کے لئے محنت کریں جب کہ نوجوان کھلاڑیوں کو بھی سپورٹ کیا جانا چاہیے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل سے متعلق آرمی نے کہا کہ ورلڈ کپ میں ہم کلوز مارجن سے ہارے جب کہ بھارت 10 وکٹوں سے ہارا اور اگر شاہین آفریدی زخمی نہ ہوتے تو فاٸنل کا رزلٹ مختلف ہوتا، ہماری ٹیم اب دوبارہ کھڑی ہوگئی ہے۔

جنرل قمر جاوید باوجوہ نے اپنے پسندیدہ کھیلوں کے حوالے سے کہا کہ کرکٹ کے ساتھ انہیں ہاکی اور فٹبال کا کھیل بھی پسند ہے اور وہ کھیلوں کی بہتری کے لئے اپنی سپورٹ جاری رکھیں گے۔

Read Comments