نیا آرمی چیف کسی سیاست دان کے ساتھ نہیں، شیخ رشید

سیاسی استحکام قبل ازوقت الیکشن سے آئے گا، شیخ رشید
شائع 25 نومبر 2022 12:05pm

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ لوگوں کو غلط فہمی تھی کہ عمران خان 25 دن سمری پر بیٹھا رہے گا۔

شیخ رشید نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ کہ اداروں نے بھی کہا ہے معاشی اورسیاسی عدم استحکام گھمبیر ہوگیا ہے، مزید لکھا کہ فوج نے سیاست سے دور رہنے کا حتمی فیصلہ کرلیا جو پی ڈی ایم کی سیاسی موت ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیا آرمی چیف کسی سیاست دان کے ساتھ نہیں ملک اورعوام کے ساتھ کھڑا ہوگا اور سیاسی استحکام قبل ازوقت الیکشن سے آئے گا۔

شیخ رشید نے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ نئی صبح اور نئے دن کا آغاز ہوگیا اور اب عوامی رائے عامہ اور توقعات کی تکمیل ہوگی، نئے اسکرپٹ میں معاشی سیاسی عدم استحکام اور دیوالیہ سے نجات کی کوشش ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کے مسائل کی کسی کو فکر نہیں ہے، آج تین بجے لال حویلی میں پریس کانفرنس اور کل 12 بجے راشد شفیق کے ہمراہ حقیقی آزادی مارچ کی قیادت کروں گا۔

Read Comments