عمران خان کا پنڈی سے دوبارہ سلیکٹ ہونے کا مطالبہ ہے، بلاول بھٹو

پی ٹی آئی اہم تعیناتی کے عمل کو سبوتاژ نہیں کرسکی، وزیر خارجہ
شائع 26 نومبر 2022 10:41pm

وزیر خارجہ اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھتو کا کہنا ہے کہ عمران خان کا دوبارہ پنڈی سے سلیکٹ ہونے کا مطالبہ ہے۔

ایک ٹویٹ میں بلاول بھٹو نے عمران خان کے خطاب پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے آج فیس سیونگ کے لئے فلاپ شو کیا، آئی انقلابی مجمع کو اکھٹا کرنے میں ناکام رہی۔

بلاول بھٹو عمران خان کا پنڈی سے آزادی کا نہیں بلکہ دوبارہ سلیکٹ ہونے کا مطالبہ ہے، پی ٹی آئی اہم تعیناتی کے عمل کو سبوتاژ نہیں کرسکی جس سے مایوس ہو کر پی ٹی آئی نے استعفوں کا ڈرامہ کیا۔

وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پنجاب اور خیبر پختونخوا کی حکومت کب تک سیاسی مقاصد کے لئے استعمال ہوگی۔

Read Comments