بالی ووڈ کے معروف سینئر اداکار چل بسے

طویل علالت کے بعد ان کا انتقال 77 برس کی عمر میں ہوا
شائع 27 نومبر 2022 01:04am

بالی ووڈ کے سینئر اداکار وکرم گوکھلے 77 سال کی عمر میں پونے کے اسپتال میں انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم، ٹیلی ویژن اور اسٹیج کے نامور اداکار وکرم گوکھلے طویل علالت کے بعد 77 برس کی عمر میں آج انتقال کرگئے جس کی تصدیق ان کے اہلخانہ کی جانب سے کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پچھلے کچھ دنوں سے پونے کے دینا ناتھ منگیشکر اسپتال میں تشویش ناک حالت میں زیر علاج تھے تاہم آج انہوں نے اسپتال میں آخری سانسیں لیں۔

واضح رہے کہ اداکار وکرم گوکھلے نے 1971ء میں 26 سال کی عمر میں بالی ووڈ کی فلم “پروانہ “سے ہندی فلموں میں ڈیبیو کیا، جس کے بعد انہوں نے کئی بڑے اداکاروں کے ساتھ بھی کام کیا۔ان کی مشہور فلموں میں ”ہم دل چکے صنم“,”اگنی پتھ“,”ہچکی“ اور دیگر شامل ہیں۔

Read Comments