تصادم کے بجائے الیکشن کی شرط پر مذاکرات کیلئے تیار ہیں: شیخ رشید

عمران خان صوبائی اسمبلیوں سے نکل آئے تو پانچ سو سڑسٹھ نشستیں خالی ہونگی۔
شائع 27 نومبر 2022 11:33am

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ تصادم کے بجائے الیکشن کی شرط پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

اپنے ٹوئٹر بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان صوبائی اسمبلیوں سے نکل آئے تو پانچ سو سڑسٹھ نشستیں خالی ہونگی اور اپریل میں جنرل الیکشن ہونگے۔

شیخ رشید نے نام لئے بغیر پنجاب حکومت سے بھی یہ کہہ کر شکوہ کیا کہ پنجاب کی بے بس پولیس فیض آباد میں اسٹیج تک نہیں لگواسکی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری لڑائی چوروں سے ہے چوکیداروں سے نہیں۔

Read Comments