کراچی: موسم سرما نے آتے ہی نِت نئی بیماریوں کو جنم دیدیا

طبی ماہرین کا شہریوں کو محتاط رہنے کا مشورہ
شائع 27 نومبر 2022 12:28pm

کراچی میں موسم سرما کی آمد ہوتے ہی موسمیاتی تبدیلی کے باعث نزلہ، اور بخارکے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔

شہر میں موسم بدلتے ہی نِت نئی بیماریوں نے جنم لیا ہے جبکہ طبی ماہرین نے شہریوں کو محتاط رہنے اور ٹھنڈ سے بچنے کا مشورہ دے دیا ہے۔

اسپتال آنے والے مریض اور تیماردار بھی نزلہ، زکام اور کھانسی سے پریشان ہیں جبکہ شہر میں اڑنے والی گرد، ٹھنڈا پانی اور بے احتیاطی مریض میں اضافے کی وجہ بن سکتی ہے۔

Read Comments