’کے پی حکومت عمران خان کے ہر حکم پر من و عن عمل درآمد کرے گی‘

سیاسی بحران کے خاتمے کا واحد حل نئے اور شفاف انتخابات ہیں، بیرسٹر محمد علی سیف
شائع 27 نومبر 2022 01:33pm

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ اسمبلیاں چھوڑنے سے متعلق خیبرپختونخوا حکومت عمران خان کے ہر حکم پر من و عن عمل درآمد کرے گی۔

وزیراعلیِ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ استعفے، اسمبلی تحلیل اور حکومت سے نکلنے کے لیے تیار ہیں، سیاسی بحران کے خاتمے کا واحد حل نئے اور شفاف انتخابات ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امپورٹڈ حکومت ملک و قوم کیساتھ مخلص ہے تو الیکشن کا اعلان کرے، راولپنڈی میں تاریخی پاور شو نے تمام ریکارڈ توڑ دئیے، کنٹنیرستان عوام کے جوش و جذبے کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوا۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ ملک کو سیاسی بحران سے نکالنے کے لیے بال اب امپورٹڈ حکومت کے کورٹ میں ہے۔

Read Comments