عمران نیازی کا ایک ایک بیانیہ جھوٹا ثابت ہوا، حمزہ شہباز

عمران خان کی تقریر اعتراف شکست تھی۔
شائع 27 نومبر 2022 03:10pm

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ عمران نیازی کا ایک ایک بیانیہ جھوٹا ثابت ہوا، ملک میں انتشار اور فساد کا ہر منصوبہ بری طرح ناکام ہوا۔

اپنے بیان میں حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ استعفوں کی دھمکی بلیک میلنگ کی آخری کوشش ہے، عمران خان کی تقریر اعتراف شکست تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک سیاسی بازی گر اپنی بچی کچی ساکھ بچانے کی آخری کوشش کر رہا ہے، جلسے میں رہنماؤں نے انتہائی بازاری اور عامیانہ زبان استعمال کی۔

Read Comments