فیفاورلڈ کپ: بیلجیئم کو شکست برسلز میں ہنگامہ آرائی

حامیوں نے سڑک پرآگ جلائی، پولیس پر پیٹرول بم پھینکے
شائع 28 نومبر 2022 08:56am

فیفا ورلڈ کپ میں مراکش کے ہاتھوں بیلجیئم کو شکست کے بعد برسلز میں ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی۔

بیلجیئم کے حامی سڑکوں پر نکل آئے اورکئی گاڑیوں کو آگ لگادی ساتھ ہی پولیس پر پیٹرول بم پھینکے۔

پولیس اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔

ہنگامہ آرائی کے باعث وسطی برسلز کے علاقے میں میٹرو اسٹیشن، بس اور ٹرام لائنیں بند کر دی گئیں۔

Read Comments