آصف زرداری سے ایم کیو ایم وفد کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

قومی حکومت میں ہم سب کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں، سابق صدر
شائع 28 نومبر 2022 01:46pm

سابق صدر آصف زرداری سے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں کراچی کی سیاسی صورتحال اور آئندہ بلدیاتی انتخابات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر آصف زرداری نے کہا کہ قومی حکومت میں ہم سب کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں، یہی ہماری کامیابی ہے۔

ملاقات کے دوران خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم حکومت میں اپنا مثبت کردار ادا کرتی رہے گی، ملاقات میں امین الحق، صادق افتخار، ٖڈاکٹر عاصم اور سلیم مانڈوی والا بھی موجود تھے۔

Read Comments