Aaj Logo

شائع 28 نومبر 2022 05:15pm

بری فوج کے نئے سربراہ کو چھڑی، ائیر چیف کو تلوار کیوں دی جاتی ہے؟

ایک طرف جہاں بری فوج کی کمان سنبھالنے والے نئے آرمی چیف کو ملاکہ چھڑی پیش کی جاتی ہے، تو وہیں پاک فضائیہ یعنی پاکستان ایئر فورس میں کمانڈ کی تبدیلی کے وقت سبکدوش ایئر چیف چھڑی نہیں بلکہ تلوار اپنے جانشین کے حوالے کرتا ہے۔

کمانڈ کی تلوار حوالے کرنے کی تقریب اسلام آباد میں منعقد کی جاتی ہے۔

پاک بحریہ میں کمانڈ کی تبدیلی کے لیے روایتی اسکرول (گول لپیٹ کر رکھے گئے خط) کو بطور علامت استعمال کیا جاتا ہے۔

یہ ایک باوقار کمانڈنگ اعزاز ہے جس کا حوالہ تاریخ میں محفوظ ہے۔ اس کی جڑیں دو یورپی احکامات ”برطانوی رائل آرڈر آف دی سورڈ“ اور ”سویڈش ملٹری آرڈر آف دی سورڈ“ سے ملتی ہیں جو آض بھی موجود ہے۔

16 ویں صدی میں، سویڈن میں کمیشن یافتہ رئیس، بادشاہ کی خدمت کے لیے افسر مقرر کرتے تھے۔ جنہیں تعینات کیا جاتا وہ نان کمیشنڈ آفیسرز کے طور پر جانے جاتے تھے۔وقت گزرنے کے ساتھ، نان کمیشنڈ افسران نے اپنی وفاداری کا عہد کیا اور اپنے لیڈروں کو رسمی طور پر تلوار پیش کرکے ان کی عزت کی۔

یہ تلوار سچائی، انصاف اور طاقت کے باعزت استعمال کی علامت تھی۔ اس تلوار علامت تھی کہ اس کو پانے والا سب پر نظر رکھنے اور سب کچھ جاننے کا حقدار ہے، اس کا وصول کنندہ قائدین کا رہنما تھا۔

Read Comments