Aaj Logo

شائع 29 نومبر 2022 10:30am

پاک فوج میں کمان کی تبدیلی، راولپنڈی میں میٹرو اور موبائل سروس بند

جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں پاک فوج کی کمان تبدیلی کی تقریب جاری ہے، جس کے باعث شہر کے متعدد علاقوں میں موبائل فون سروس اور میٹرو سروس بند کردی گئی ہے۔

شہریوں کو صبح سے ہی موبائل فون سروس بندش کا سامنا کرنا پڑا۔

تقریب کے باعث آج صدر سے فیض آباد اسٹیشن تک میٹرو بس سروس صبح چھ بجے سے دوپہر تین بجے تک بند رہے گی۔

Read Comments