معیشت اس جگہ پہنچ گئی کہ اب یا کبھی نہیں کا وقت آگیا، شیخ رشید

عمران خان 30 جنوری تک نئے الیکشن کی تاریخ لے لیں گے، سربراہ عوامی لیگ
اپ ڈیٹ 29 نومبر 2022 03:51pm

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ معیشت اس جگہ پہنچ گئی کہ اب یا کبھی نہیں کا وقت آگیا، عمران خان 30 جنوری تک نئے الیکشن کی تاریخ لے لیں گے۔

اپنے ٹوئٹر بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم کا موقف تھا کہ صوبائی اسمبلیاں توڑدیں الیکشن کرا دیں گے، اب کہہ رہے ہیں کہ اسمبلیاں نہ توڑیں اور وقت پورا کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کیلئے گیٹ نمبر چار بند ہوگیا ہے۔

Read Comments