بین اسٹوکس کی طبیعت ناساز، انگلش ٹیم ہوٹل تک محدود

ٹیم کے متعدد کھلاڑی وآفیشلز آج ہوٹل میں ہی ٹہریں گے
شائع 30 نومبر 2022 11:19am

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کی طبعیت ناساز ہوگئی ہے۔

بین اسٹوکس سمیت دیگر کھلاڑی اور آفیشلز پنڈی اسٹیڈیم نہیں آئے جبکہ ٹیم کے متعدد کھلاڑی وآفیشلز آج ہوٹل میں ہی ٹہریں گے۔

کپتان بین اسٹوکس نے آج پریس کانفرنس وٹرافی کی تقریب رونمائی میں شرکت کرنا تھی لیکن کھلاڑیوں اور آفیشلز کوہوٹل میں مکمل آرام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Read Comments