ادویات کی قیمتوں میں اضافے کیلئےدباؤ، وزیراعظم نے کمیٹی بنادی

فارماسوٹیکل انڈسٹری کا ادویات کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافے کا مطالبہ
اپ ڈیٹ 30 نومبر 2022 01:26pm

فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے لئے دباؤ پر وزیراعظم شہباز شریف نے کمیٹی بنا دی ہے۔

پاکستانی فارماسوٹیکل انڈسٹری تمام ادویات کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافے کا مطالبہ کررہی ہے۔

فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی درخواست پرکمیٹی بنائی گئی جبکہ کمیٹی کی تشکیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

حکومت کی جانب سے کمیٹی کی سربراہی اسحاق ڈارکریں گے جس میں عبدالقادر پٹیل، ایازصادق و دیگر اعلیٰ حکومتی عہدیدار شامل ہوں گے۔

کمیٹی ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے مطالبات کا جائزہ لے کر فیصلہ کرے گی اور کمیٹی ڈرگ پرائسنگ پالیسی 2018 کا بھی ازسرنوجائزہ لے گی۔

Read Comments